اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پر لوگوں کو اعتماد نہیں۔ الیکشن کمیشن اپوزیشن کا ہیڈ کوارٹرز بن گیا۔ چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔ وفاقی وزراء کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تنازعات کی زد میں رہتا ہے۔ جو پارٹی الیکشن میں ہار جائے وہ دھاندلی کا شور مچاتی ہے۔ الیکشن کمیشن اپوزیشن کا ہیڈ کوارٹرز بن گیا۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ ن لیگ سارے معاملے کو متنازع بنا رہی ہے۔ اپوزیشن کی سوچ چھوٹی اور مقاصد بھی چھوٹے ہیں۔ کوئی سیاسی جماعت انتخابی نظام سے مطمئن نہیں۔ کوئی بھی ادارہ پارلیمان کو بے توقیر نہیں کر سکتا۔ خیال رہے کہ اعظم سواتی نے قائمہ کمیٹی میں الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔ ہر الیکشن میں دھاندلی کروانا ہے۔