فیصل آباد ( پبلک نیوز) شاہانہ پروٹوکول دینے کیلئے وارڈن اہلکار اخلاقیات ہی بھول گئے۔ جڑانوالا روڈ پر ٹریفک وارڈن کی شہری کو گالیاں دیں اور دھکے بھی دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او کی آمد پر شاہانہ پروٹوکول کے تحت ٹریفک جام کی گئی۔ میٹرنٹی سنٹر چوک میں ٹریفک پولیس نے آدھا گھنٹہ ٹریفک روکے رکھی۔ احتجاج پر ٹریفک وارڈن زاہد گاڑی سوار شہریوں کو گالیاں دیتا رہا۔ پولیس افسر کے پروٹوکول اور وارڈن کی بدسلوکی پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب بدزبان ٹریفک وارڈن کو برخاست کریں۔