پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، اہم رہنما باغی

پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، اہم رہنما باغی
خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی۔ چارسدہ کے حلقہ پی کے 58 سے رکن صوبائی اسمبلی سلطان محمد خان نے پارٹی چھوڑنے کی تیاریا ں کر لی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلطان محمد خان جو کہ سابق وزیر قانون بھی رہ چکے ہیں ان کی پی ٹی آئی قیادت سے شدید ناراضگی چل رہی ہے۔ اب انہوں نے پارٹی ہی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے جلد ہی پی ٹی آئی کو سرپرائز دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ سلطان محمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں جلد پارٹی چھوڑنے کی وجوہات بتاؤں گا۔ نیوز کانفرنس میں بہت سی باتیں کروں گا۔ واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے گذشتہ دنوں سلطان محمد خان کی رہائش گاہ پر جرگہ کیا تھا۔ اور ان کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ خیال رہے کہ فروری 2021 میں سابق وزیر قانون سلطان محمد خان کی سینیٹ الیکشن کے لیے پیسے لیتے ہوئے ایک مبینہ ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس کے بعد انہیں کابینہ سے نکال دیا گیا تھا۔ سلطان محمد خان سے قبل پشاور سے تحریک انصاف کے ایم پی اے محمد فہیم نے بھی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے،چمحمد فہیم کے مطابق ’ پی ٹی آئی میں مزید 20 سے زائد ارکان پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں۔‘
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔