پی ٹی آئی کے 11 ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

پی ٹی آئی کے 11 ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری اور انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹی فکیشن معطل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نوٹی فکیشن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ،پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عبد الشکور شاد کی درخواست پر احکامات جاری کئے گئے ۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 11 ارکان کے استعفوں کی منظوری پر انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا ۔ علی محمد خان ، فضل محمد خان ، شوکت علی ، فخر زمان خان کے استعفی منظور ہوئے تھے ، اعجاز احمد شاہ ، جمیل احمد خان ، محمد اکرم چیمہ ، عبدالشکور شاد کے استعفی بھی منظور کئے گئے تھے ، اس کے علاوہ فرخ حبیب ، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے بھی منظور کئے گئے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا، پی ٹی آئی کے تمام گیارہ ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا ایک ہی نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا جسے معطل کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔