بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے،20ستمبرتک انتظار کریں:شیخ رشید

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے،20ستمبرتک انتظار کریں:شیخ رشید
کیپشن: بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے،20ستمبرتک انتظار کریں:شیخ رشید

ویب ڈیسک:سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں نامناسب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 20 ستمبر تک انتظار کریں، دیکھیں کہ آسمان کیسے کیسے سیاسی رنگ بدلتا ہے۔جو لوگ پارلیمنٹ سے گرفتار ہوئیں اسپیکر سے پوچھیں.

شیخ رشید نے کہا کہ موسم ابر آلود ہے،یہ پہلا دور ہے کہ میرا کسی سے رابطہ نہیں،ایک زمانہ تھا کہ میرے بہت رابطے تھے،میں نے 40 دن کا چلا کاٹا ہے۔

علی امین گنڈاپور کے حوالے سے صحافی کے سوال  پر شیخ رشید نے کہا کہ کسی کو گلی نہیں دینی چاہیے،قاضی صاحب کا ایکسٹنشن کے حوالے سے بیان سنا بہت جاندار بیان ہے،اسمبلی کی جانب کوئی نہیں دیکھ رہا ,جو گرفتار ہوئے غیر مناسب ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں عمران خان اور شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اس موقع پر شیخ رشید، صداقت عباسی اپنے وکلاء سردار مصروف اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

وکیل سردار مصروف نے کہا کہ مقدمے میں شریک ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزمان کو بری کیا جائے۔

جس کے بعد عدالت نے عمران خان اور شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

Watch Live Public News