پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،11 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،11 اپریل 2021
نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار، 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 114مریض جاں بحق، 24 گھنٹوں میں ملک میں 5,050افراد میں کرونا کی تصدیق، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 73,875ے، ملک بھر میں کورونا کے 6 لاکھ31زار 700مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔مسلم لیگ ن نے این اے 75 ڈسکہ کا میدان مار لیا۔ مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے ایک لاکھ 10 ہزار 75 ووٹ حاصل کیے۔ تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے 93433 ووٹ حاصل کیے۔ 4 لاکھ 94 ہزار 3 رائے دہندگان میں سے 2 لاکھ 14 ہزار 63 رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ایک ہزار 7 سو دو ووٹ مسترد کیے گئے۔پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اہم اجلاس آج ہو گا، یپپلز پارٹی سنٹرل کمیٹی اہم اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور ہوگا، آئینی پارلیمانی قومی معاملات اور عوامی مسائل زیر بحث آئینگے۔حکومت نے اسلامی سال 42-1441ہجری کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کر دیا ہے۔ حکومت پاکستان کے تخفیفِ غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن نوٹیفکیشن کے مطابق اس سال زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کر دیا گیا ہے اور یکم رمضان المبارک سے بینک از خود زکوٰۃ کی رقم منہا کرنا شروع کردیں گے۔آج سے بلوچستان میں پولیو مہم شروع کی جائے گی، کوئٹہ میں 11 سے 15 اپریل اور پورے بلوچستان میں 11سے 13 اپریل پولیو مہم چلائی جائے گی۔ بلوچستان میں دو ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔