ایلان مسک کی نئی ایجاد، بندر بھی کمپیوٹر گیم کھیلنے لگے

ایلان مسک کی نئی ایجاد، بندر بھی کمپیوٹر گیم کھیلنے لگے
ویب ڈیسک: ایلان مسک سے کون واقف نہیں۔ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ایلان مسک ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہر چڑھتے سورج کے ساتھ کچھ نیا کر کے دکھا رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلان مسک ایک اور نئی ایجاد سامنے لے آئے ہیں جس سے انھوں نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ایلان مسک سپیس ایکس اور ٹیسلا کے علاوہ متعدد کمپنیوں کے مالک ہیں۔ ان کی ایک کمپنی نیورا لنک نے ایک چپ متعارف کرائی ہے۔ یہ چپ نئی اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اس چپ کو دماغ کے دونوں جانب لگایا جاتا ہے اور بلیو ٹوتھ کے ذریعہ جوڑا جاتا ہے۔ نیورا لنک کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں ایک بندر کمپیوٹر پر گیم کھیلتا ہوا نظر آتا ہے۔ ٹیکنالوجی کمپنی نے اس چپ کو بندر پر تجربہ کے طور پر استعمال کیا ہے جس کے بعد بندر کمپیوٹر پر گیم کھیلنے کے قابل ہو گیا ہے۔ ویڈیو میں بندر پونگ گیم کھلتے ہوئے نظر آتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلان مسک کی کمپنی کی جانب سے بندر کے برین موٹر کارٹیکس میں نیورالنک چپ نصب کی گئی ہے۔ ایلان مسک نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا انسانوں پر بھی جلد تجربہ کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔