این اے 75 ڈسکہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے کہا ہے کہ وہ نوشین افتخار کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور وہ حلقے میں موجود رہیں گے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشش کرتے رہیں گے۔ الیکشن کمیشن کو صاف شفاف الیکشن کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔سخی حسن پر قائم نجی بینک کا صفایا کر دیا گیا۔ بینک میں تقریبا 240 لاکرز ہیں۔ 34 لاکرز کو ملزموں نے کاٹا ہے۔ 34 میں سے 4 لاکر خالی تھے۔ 30 لاکر میں سے سامان چوری کیا گیا ہے۔ بینک میں رات کے اوقات ایک ہی سکیورٹی گارڈ موجود تھا۔ بینک سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ لے کر ملزمان فرار ہوئے۔ ملزمان بینک کا ڈی وی آر سسٹم اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔پاکستان کی طالبہ حوریہ نے انٹرنیشنل ڈاکیومنٹری مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے اپنے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا ہے۔ حوریہ امیری کا تعلق حیدر آباد سے ہے اور ان کی مختصر دستاویزی فلم کا بین الاقومی ادارے کی جانب سے گلوبل سٹوری ٹیلنگ کیمپٹیشن 2021 میں ایوارڈ کے لیے انتخاب ہوا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ ابھی زندہ ہے، ڈسکہ الیکشن کو میڈیا کھیلتا رہا، میری زندگی میں ڈسکہ الیکشن 50 روز میں ہوا، 12 ہزار ووٹ سے ہارے ہیں، پر امن الیکشن ہوا ہے، پی ٹی آئی ہار کر بھی جیتی ہے، جمہوریت کا فیصلہ ہمیں قبول کرنا ہے۔پاکستان سیٹیزن پورٹل پر ریلیف کے حوالے سے عوام کی شکایات، شکایات کے ازالے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا ایکشن، وزیراعظم کا1لاکھ 55ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ جولائی 2020ء سے دسمبر 2020ء تک غیر مطمئن شہریوں کی شکایات کو دوبارہ کھولا جائے۔