ڈسکہ ( پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے کہا ہے کہ ڈسکہ کو ترقی کی طرف لے کر جائوں گی ٗ میں نے اس علاقے کیلئے بہت کچھ سوچا ہوا ہے۔سرکاری نتائج باضابطہ طور پر حاصل کرنے کے بعد آر او آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوشین افتخار نے کہا کہ میں نے سرکاری نتجہ حاصل کر لیا ہے ڈسکہ کو ایک بار پھر مبارکباد، میں نے عوام کی خدمت کے لیے پر عزم ہوں ،ملہی صاحب کو پیغام ہے کہ اقتدار کی لالچ میں لوگوں کی جانیں قربان نہیں کرنی چاہیے۔یہ بھی پڑھیں - علی اسجد ملہی کی فتح پر نوشین افتخار کو مبارکبادانہوں نے کہا کہ میری یہی خواہش تھی کہ الیکشن اسی طرح پرامن ہوتا۔ ملہی صاحب نے مجھے مبارکباد دی ٗ ان کا بہت شکریہ ٗ میں بھی مٹھائی لے کر آپ کے گھر آؤں گی۔