ریاض (پبلک نیوز) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ اب بروز پیر 12 اپریل کو سعودی عرب میں 30 شعبان المعظم ہوگی. سعودی میڈیا کے مطابق پہلا روزہ تیرہ اپریل بروز منگل کو ہو گا۔ واضح رہے کہ سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے آج 29 شعبان کو چاند دیکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔