شاہ نورانی جانےوالا ٹرک کھائی میں جا گرا،18 افراد جاں بحق 70 سے زائد زخمی

10:37 AM, 11 Apr, 2024

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے حب میں شاہ نورانی جانے والا ٹرک کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 15 کی شناخت کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک عید کے پہلے روز رات جو عیاں پیر کے قریب کھائی میں جاگرا، حادثہ ایک موڑ پر پیش آیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گاڑی میں 120 سے زائد زائرین سوار تھے، کافی لوگ نیچے پھنس گئے جنہیں پولیس اور وہاں کے علاقہ مکینوں کی جانب سے ریسکیو کیا گیا۔

مزیدپڑھیں: درگاہ شاہ نورانی حادثہ:جاں بحق 17 افراد کی نماز جنازہ ادا، اجتماعی تدفین کردی گئی

 ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایدھی کی 30 سے زائد ایمبیولینس جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق زائرین کا تعلق سندھ کے علاقے ٹھٹھہ سے بتایا جاتا ہے۔ جاں بحق کی افراد کی میتیں کراچی میں ایدھی سرد خانے پہنچا دی گئیں، حادثے میں 18 جاں بحق میں سے 15 کی شناخت ہوگئی جبکہ 2 افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جائے گی۔

ٹرک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی فہرست یہ ہے جاں بحق افراد کی عمر 15 سے 55 سال کے درمیان ہے۔

(1) خرم ولدیت گل شیر عمر 30 سال

(2) دین محمد ولدیت اچار عمر 25 سال

(3) پیارو ولدیت گل ابو عمر 25 سال

(4) مشتاق ولدیت سلمان عمر 20 سال

(5) واحد ولدیت رمو عمر 30 سال

(6) اللہ پرایو ولدیت لونگ عمر 40 سال

(7) امین ولدیت لونگ عمر 28 سال

(8) محیب علی ولدیت رمضان عمر 25 سال

(9) سہراب ولدیت صاحب ڈنو عمر 22 سال

(10) گلزار ولدیت لال محمد عمر 30 سال

(11) امام دین ولدیت موسی عمر 30 سال

(12) جلال ولدیت محمد رفیق عمر 15 سال

(13) غلام نبی ولدیت اچار عمر 35 سال

(14) علی ولدیت رمو عمر 19 سال

(15) صاحب ڈنو ولدیت اللہ ڈنو عمر 55 سال

(16) نامعلوم ولدیت نامعلوم عمر 15 سال

(17) ولدیت نامعلوم ولدیت نامعلوم عمر 25 سال

ایس ڈی پی او ساکرو کی میڈیا سے گفتگو
ایس ڈی پی او ساکرو واجد علی نے ایدھی سردخانے کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مکلی کے قاسم جوکھیو گوٹھ سے 70 سے زائد افراد زیارت کے لیے نکلے تھے، زائرین سے بھرا ٹرک موڑ پر حادثے کا شکار ہوا، جاں بحق 17 میں سے 15 افراد کی شناخت کرلی گئی۔

ساکرو واجد علی نے مزید کہا کہ زخمی ٹرک ڈرائیور زیرحراست ہے۔

ایس ایچ او دریجی
ایس ایچ او دریجی عبدالواحد نے کہا کہ حادثے کا شکار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گری، لاشوں اور زخمیوں کو پرائیوٹ گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیا جبکہ کرین کےذریعے گاڑی کو باہرنکالا جائے گا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ شاہ نورانی کے قریب ہونے والے حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور نیا تھا، اسے راستے کا پتہ نہیں تھا، حادثہ اتفاقی ہوا، ڈرائیور شاہ نورانی سے زائرین کو لے کر نکلا تھا، ہلاک ہونے والے تمام افراد مرد ہیں، یہ زائرین ہر سال عید پر شاہ نورانی جاتے ہیں۔

ڈپٹی مئیر کراچی
ڈپٹی مئیر کراچی نے نورانی درگاہ کے قریب ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت بلوچستان سے زخمیوں کو کراچی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ڈپٹی میئر کراچی کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو کراچی میں تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد نےحادثے میں جاں بحق افراد کےاہلخانہ سےدلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےحادثے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف
 وزیراعظم شہباز شریف نے درگاہ شاہ نورانی میں زائرین کی گاڑی کو حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے حب کے قریب زائرین کی گاڑی کو پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی بلندی اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ۔

شہباز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

صدر مملکت آصف زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے درگاہ شاہ نورانی میں ٹریفک حادثے پر قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی، انہوں نے حادثے کے زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

آصف زرداری نےکہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں زائرین کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ درگاہ شاہ نورانی حادثے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے ٹراما سینٹر پہنچ گئے۔

وزیر اعلی سندھ نورانی حادثے کے زخمیوں کی عیادت کے لیئے ٹراما سینٹر پہنچے جہاں ان کو سیکریٹری صحت اور کمشنر کراچی نے تفصیلی بریفنگ دی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹراما سینٹر 52 زخمیوں کو لایا گیا ، جن میں سے 40 کو ڈسچارج کردیا گیا، اس وقت 12مریض ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 5 وینٹی لیٹر ہیں جبکہ 2 بچوں کو این آئی سی ایچ بھیجا گیا ہے، حادثے کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ہمارے ممبر قومی اور صوبائی اسمبلی جاں بحق اور زخمیوں کے گاؤں میں موجود ہیں، ہم جاں بحق اور زخمیوں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حب کے قریب زائرین کی گاڑی کھائی میں گرنے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاہ نورانی کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان
ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی شاہ نورانی کے قریب روڈ حادثے کی اطلاعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق جام غلام قادر اسپتال حب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کمشنر قلات اور ڈی سی حب کو ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردیں۔

سرفراز بگٹی نے ہدایات دی ہیں کہ زخمیوں کی منتقلی کیلئے ضلعی انتظامیہ فوری کارروائی کرے۔

وزیر اعلی بلوچستان نے سیکرٹری صحت کو شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کرنے اور سندھ حکومت سے رابطے کی بھی ہدایت کردی۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کیا جائے گا، اس ضمن میں سیکرٹری صحت نے ایم ایس حب کو ہدایات دے دی، معمولی زخمیوں کو جام غلام قادر ہسپتال میں طبی امداد دی جائے گی۔

مزیدخبریں