دوران سماعت عمران خان کی ورزش کے انداز میں سٹریچنگ،پولیس سے بھی شکایت

دوران سماعت عمران خان کی ورزش کے انداز میں سٹریچنگ،پولیس سے بھی شکایت
کیپشن: During the hearing, Imran Khan's stretching in the form of exercise, complaint to the police as well

ویب ڈیسک: نیب ترامیم کیس کے دوران عمران خان آج ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ہیں۔ جہاں سے ان کی ایک تصویر بھی لیک ہوئی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق عمران خان دوران پیشی بھی ورزش کے انداز میں سٹریچنگ کرتے رہے اور عدالت سے تیز روشنی کی شکایت بھی کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہلکے انداز میں ایک بات کہوں جب میں نے الیکشن والا کیس سنا تو 12 دن میں الیکشن کا انعقاد یقینی بنایا۔

دوران سماعت بانی تحریک انصاف نے ورزش کے انداز میں سر کے پیچھے ہاتھ باندھ کر سٹریچنگ کی۔ بازوؤں کو ورزش کے انداز میں ہلایا اور گردن کو دائیں بائیں حرکت دیتے رہے۔

بانی پی ٹی آئی دلائل دینے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دوران سماعت بانی پی ٹی آئی نے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں کو پاس بلا لیا اور اپنے چہرے پر تیز روشنی پڑنے کی شکایت کی۔ شکایت کرنے پر اہلکاروں نے لائٹ کو ایڈجسٹ کر دیا۔

Watch Live Public News