وزیرِاعظم کا مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون، نیک خواہشات کا اظہار

وزیرِاعظم کا مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون، نیک خواہشات کا اظہار
کیپشن: وزیرِاعظم کا مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون، نیک خواہشات کا اظہار

ویب ڈیسک: وزیرِاعظم شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کرکے عید الفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا، جس میں شہبازشریف نے جے یو آئی کے سربراہ کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے بھی وزیرِاعظم شہباز شریف کوعید کی مبارکباد پیش کی۔

اس دوران دونوں رہنماؤں کی جانب سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی، فلسطین اور کشمیر کے عوام پر ظلم کے خاتمے کے لیے دعا کی گئی۔

Watch Live Public News