شاہ نورانی:حادثےسےقبل زائرین کی ٹرک میں بنائی جانےوالی ویڈیو سامنے آگئی

کیپشن: شاہ نورانی:حادثےسےقبل زائرین کی ٹرک میں بنائی جانےوالی ویڈیو سامنے آگئی

پبلک نیوز: بلوچستان کے علاقے حب میں درگاہ شاہ نورانی جانے والے بد قسمت ٹرک کی حادثے سے قبل کی فوٹیج پبلک نیوز کو موصول ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ نورانی حادثے کےشکار افراد کی حادثے سے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی جو کہ متاثرہ افراد نے حادثے سے پہلے بنائی تھی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہنستے مسکراتے یہ نوجوان عید کے موقع پر زیارت کے لیے درگاہ جارہے تھے، نئے کپڑے زیب تن کیے عید کی خوشیاں سمیٹنے کا یہ سفر ماتم میں بدل گیا، کسے معلوم تھا کہ موت ان کا تعاقب کررہی ہے۔

مزیدپڑھیں: درگاہ شاہ نورانی حادثہ:جاں بحق 17 افراد کی نماز جنازہ ادا، اجتماعی تدفین کردی گئی

حادثے کا شکار افراد کے ساتھ آنے والے مقصود جوکھیو نے بتایا کہ ہم لوگ موٹر سائیکلوں پر آرہے تھےجبکہ متاثرہ افراد 2 ٹرکوں پر نورانی آرہے تھے، ہم نورانی کے مزار پر پہنچے تو اطلاع ملی ٹرک کو حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع نے کہا کہ شدید زخمیوں کو کراچی سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو حب سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزیدپڑھیں: شاہ نورانی جانےوالا ٹرک کھائی میں جا گرا،18 افراد جاں بحق 70 سے زائد زخمی

ٹرک حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق مکلی ضلع ٹھٹھہ کی سالار جوکھیو برادری سے تھا،تمام افراد قاسم گوٹھ کے مکین تھے جو ہر سال زیارت پر شاہ نورانی دربار جاتے تھے۔

جاں بحق افراد کے لواحقین مکلی سے کراچی پہنچ گئے، ایدھی سرد خانے کے سعد ایدھی نے کہا کہ میتوں کو غسل اور کفن کے بعد مکلی شفٹ کیا جائے گا۔

لواحقین نے بتایا کہ ٹرک تیز رفتاری یا کسی سے ریس لگانے کے باعث نہیں گرا بلکہ ایک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو گیا۔

Watch Live Public News