پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 11 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 11 اگست 2021
پاکستان میں کورونا بے قابو ہونے لگا، مہلک وائرس نے مزید 81 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 85 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 856 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسزکی شرح7 اعشاریہ5 فیصد ریکارڈ کی گئی، 84 ہزار177 مریض زیرعلاج، 4ہزار 513 کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعظم عمران خان آج بہاولپور کا دورہ کریں گے، بہاولپور ڈویژن کے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں شیڈول، کاشکاروں سے ملاقات میں زرعی ریلیف پیکج کا اعلان متوقع، وزیراعظم شجرکاری مہم کے تحت لال سہانڑا پارک میں پودا بھی لگائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غیرملکی امداد پر انحصار نےملک کوکمزورکردیا،اپنی برآمدت بڑھانے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے،کہتے ہیں ملک اپنے پاؤں پرکھڑا ہورہا ہے، تجارتی خسارہ بھی کم ہوا، منی لانڈرنگ کےخاتمے کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔ وفاقی حکومت کمزورہوچکی، کسی بھی وقت الیکشن ہو سکتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی پیش گوئی، کہا نئی حکومت پیپلزپارٹی ہی بنائے گی، اپوزیشن متحد ہوکرعمران خان اور عثمان بزدار کےخلاف تحریک عدم اعتماد لائے تو حکومت گرجائےگی۔ وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی، اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمان صدارت کریں گے، شہبازشریف کی شرکت بھی شیڈول، ملک کی مجموعی صورتحال، مسقبل کی سیاسی منصوبہ بندی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

Watch Live Public News