افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا پر کوئی پچھتاوا نہیں

افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا پر کوئی پچھتاوا نہیں
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ اس بات پر قطعا کوئی پچھتاوا نہیں ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلا کیوں کیا گیا، ہم نے ا افغانستان میں بہترین کام کیا اور اب افغان حکومت اس قابل ہے کہ صورتحال سے نمٹ سکے ایک انٹرویو میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ہمیں اس بات پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے کہ ہم نے افغانستان سے ا مریکی فوج کو نکالا ہے، یہ ایک نہ ایک دن ہونا ہی تھا اور اب اس کاٹھیک وقت تھا، امریکہ میں افغانستان میں جمہوری نظام کی بحالی اور وہاں پر نظام بنانے کیلئے بہت کردار ادا کیا ہے ، افغان حکومت کو طالبان کیخلاف حکمت عملی سے کام لینا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ افغا نستان کی قیادت کو متحد ہو کر طالبان کیخلاف لڑنا چاہتے، افغان فورسز کے پاس جدید ترین اسلحہ ہے، ان کے پاس ائیر فورس ہے اور سب سے بڑھ کر ان کے پاس اخلاقی طاقت بھی ہے، انہیں چاہئے کہ مل کر ،متحد ہو کر طالبان کا مقابلہ کریں،

Watch Live Public News