ہراسانی کے الزامات پر آخر کار نیو یارک کے گورنر مستعفی

ہراسانی کے الزامات پر آخر کار نیو یارک کے گورنر مستعفی
نیو یارک( ویب ڈیسک ) جنسی ہراسا نی کے الزامات کے باعث امریکہ میں نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو کو بالآخر استعفیٰ دینا ہی پڑ گیا ، ان پر گیارہ خواتین نے ہراسانی کا الزام لگایا تھا جبکہ ایک خاتون نے ٹی وی پر آکر ان پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے نیو یارک کے گورنر ا ینڈریو کومو کو آخر کار مستعفی ہونا پڑ ہی گیا ہے، ان پر اس سے قبل بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ ڈالا گیا، امریکی صدر کی طرف سے بھی مشورہ دیا گیا کہ ان کیلئے بہتر ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا لیکن اب تفتیشی رپورٹ کے بعد انہوں نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیو یارک کے گورنر نے کم از کم گیارہ خواتین کو اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ہراساں کیا، انہیں بے ضروری طور پر چھوا اور ان کے بوسے لئے، اینڈریو کی طرف سے یہ تمام حرکتوں سراسر قانون کی خلاف ورزی ہیں ، نیو یارک گورنر تاحال خود پر لگائے جانے والے ا لزامات کی تردید کرتے ہیں اور انہیں سازش قرار دیتے ہیں۔ نیو یارک کی نئی گورنر کیتھی ہوکل ہوں گی اور اس اینڈریو کومو کیخلاف کیسز کا حتمی نتیجہ بھی جلد آنے کا امکان ہیں، اینڈریو کیخلاف گزشتہ دنوں ایک خاتون برٹنی نے ٹی وی چینل پر آکر ایک انٹرویو دیا تھا جس کے بعد سپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹرز کی طرف سے ایک بار پھریہ مطالبہ کیا گیاتھا کہ اب نیو یارک کے گورنر کو مستعفی ہو کر خود کو قانون کے حوالے کر دینا چاہیے۔

Watch Live Public News