محکمہ موسمیات کی بارشوں سےمتعلق بڑی پیشگوئی،الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کی بارشوں سےمتعلق بڑی پیشگوئی،الرٹ جاری
کیپشن: کراچی اور لاہور کےمختلف علاقوں میں بارش،نشیبی علاقے زیرآب،بجلی معطل

ویب ڈیسک: کراچی اور لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے اور پھر صبح سویرے   بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت کشمیر، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان، بالائی سندھ سمیت بیشتر مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھاربارش ہوئی  جس کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہی۔

 اسلام آبادکے بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم بہتر ہوگیا جبکہ آزاد کشمیر، پشاور،مالاکنڈ ، مانسہرہ میں بھی بادل برسے ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی اور مال روڈ کے اطراف میں شدید بارش ہوئی جبکہ گلبرگ، کلمہ چوک، جیل روڈ، فیروزپور روڈ پر بھی جم کر بادل برسے۔

اس کے علاوہ قرطبہ چوک، چوبرجی، اسلامپورہ، بند روڈ، گلشن راوی، سمن آباد، مغلپورہ، تاج پورہ، فرخ آباد، چوک ناخدا میں بھی شدید بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی سپلائی معطل رہی۔

دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، بارش کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بجلی سپلائی معطل رہی، کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بیشتر علاقوں میں انتباہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے، طوفانی بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

شدید بارشوں کے باعث گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ۔ نارووال، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

بارشوں کے باعث فیصل آباد، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، مردان، صوابی۔ چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، بالاکوٹ، بنوں اور کرک کے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔

شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ بھی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب۔ مشرقی سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اس دوران سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 113 ملی میٹر۔ راولپنڈی 102 ملی میٹر، نارووال 36، لاہور 27، سیالکوٹ 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

چکوال، مری 4، جہلم، منگلا، جھنگ ایک، تھرپارکر 24، بالاکوٹ 10۔ بارکھان 5، لسبیلہ 2، اور گڑھی دوپٹہ میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی میں درجہ حرارت 46، دالبندین 45، چلاس اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے پیش نظر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں کی انتظامیہ اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ رہے۔

Watch Live Public News