ویب ڈیسک: فیصل آباد کے تھانہ ساندل بار کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ظلم کی انتہا کردی۔ دوران ڈکیتی شوہر کے سامنے اس کی بیوی سے اجتماعی زیادتی کرڈالی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقہ چک نمبر 34 ج ب میں ڈکیتی کے دوارن ڈاکوؤں نے شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ جس کی ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے نوید نامی شہری کو روک کر ڈکیتی کی۔ ڈکیتی کے بعد ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر نوید کی بیوی کے ساتھ قریبی کھیت میں لے جا کر زیادتی کی۔
پولیس نے ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔