اسلام آباد: باجوں کے سٹاک، خریدو فروخت اور استعمال پر پابندی عائد

اسلام آباد: باجوں کے سٹاک، خریدو فروخت اور استعمال پر پابندی عائد

(ویب ڈیسک )   پابندی دفعہ 144 کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان اشرف کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں باجوں کے سٹاک، خریدو فروخت اور استعمال پر پابندی عائد  کردی گئی ۔ پابندی دفعہ 144 کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان اشرف کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ضلع انتظامیہ کے نوٹس میں آیا ہے کہ شہر میں باجوں کی فروخت جاری ہے، باجے کا استعمال ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کا باعث بنتا ہے، باجوں کے شور کی وجہ سے عوامی سکون میں خلل کا خدشہ ہے، پابندی کا اطلاق فی الفور آئندہ 10 روز کے لیے عمل میں آئے گا۔

ادھر ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز کا کہنا ہے کہ  مختلف سٹالز پر باجوں کی فروخت کھلے عام جاری ہے، باجوں کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

 عرفان نواز نے کہا کہ  شہریوں سے درخواست ہے کہ باجوں کے استعمال سے اجتناب کریں،  سٹال مالکان اپنے پاس باجوں کی فروخت بند کریں، باجے کا استعمال یا بیچنے والے کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔

Watch Live Public News