وقت پر جلسہ ختم کرنا لازمی، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی، ڈی سی اسلام آباد

وقت پر جلسہ ختم کرنا لازمی، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی، ڈی سی اسلام آباد

(ویب ڈیسک ) ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز کا کہنا ہے کہ وقت پر جلسہ ختم کرنا لازمی ہے، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں  کہا کہ   ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو جاری کیے گئے این او سی کے مطابق اسلام آباد میں جلسے کے اختتام کا وقت شام 7 بجے تھا جس میں 45 منٹ باقی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  اس حوالے سے جلسہ منتظمین کو آگاہ باقاعدہ کر دیا گیا ہے، این او سی کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔

انٹرنیٹ سپیڈ ڈاؤن: 

دوسری جانب  ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ کے سگنلز ڈاؤن ہوگئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم وٹس ایپ پر تصاویر اور ویڈیوز ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہیں ۔  انٹر نیٹ کی سپیڈ ڈاؤن ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔