پی ٹی آئی جلسہ، پی ٹی آئی نے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کردیں

پی ٹی آئی جلسہ، پی ٹی آئی نے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کردیں

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آبادمیں جلسے کیلئے  پی  ٹی آئی کی قیادت نے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کردیں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت  کی جانب سے  کارکنوں کو کسی بھی صورتحال میں اسلحے کا استعمال نہ کرنے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کی قیادت نے مقامی  عہدیداروں کو قافلے میں شامل لوگوں پر کڑی نظر رکھنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے اور ان ک ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مشکوک شخص نظر آئے تو فوری طور پر اسے پکڑا جائے۔

رہنماؤں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ  جلسے میں کسی قسم کی بدامنی نہیں ہونی چاہیے، یوتھ ونگ ماسک، نمک اور شیلنگ سے بچاؤ کے دیگر آلات اپنے ساتھ رکھیں۔

واضح رہے کہ   پی ٹی آئی آج اسلام آباد کے نواحی علاقے سنگجانی میں جلسہ کررہی ہے، ملک بھر سے  کارکنوں کی آمد کا سلسلسہ جاری ہے۔

ادھر  راولپنڈی اور اسلام آباد میں سڑکوں کو جگہ جگہ کنٹینٹر لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت سے جلسے کی اجازت کے لیے ملنے والی این او سی پر سختی سے عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔