علی امین گنڈاپور اسلام آباد جلسے کیلئے روانہ

علی امین گنڈاپور اسلام آباد جلسے کیلئے روانہ
کیپشن: علی امین گنڈاپور اسلام آباد جلسے کیلئے روانہ

ویب ڈیسک: وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی اسلام آباد میں جلسے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ قافلوں کے پیچھے پیچھے جا رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ قافلوں سے آگے نکل جائیں۔

ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس نے کہا کہ علی امین گنڈاپور دیر ہونے کی وجہ سے میڈیا سے گفتگو کئے بغیر اسلام آباد کے لیے نکل گئے۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلے مختلف قافلے صوابی کے مقام پر اکٹھے ہو رہے ہیں، جہاں سے تمام قافلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں سنگجانی جلسہ گاہ کے لئے روانہ ہوں گے۔