کے پی کے فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، مضر صحت، زائد المیعاد مشروبات تلف کردی گئیں

کے پی کے فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، مضر صحت، زائد المیعاد مشروبات تلف کردی گئیں

پشاور ( پبلک نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی مختلف اضلاع میں کارروائیاں جارہی ہیں، چارسدہ میں 500 لیٹر سے زیادہ مضر صحت اور زائد المیعاد مشروبات تلف کر دی گئی ہیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق نوشہرہ میں بیکریز، کریانہ سٹورز، ہول سیل شاپس کا معائنہ کے دوران 225 کلو زائد المیعاد اور ناقص اشیاء تلف کر دی گئی ہیں۔ بنوں میں کارروائی کے دوران 5 کلو ناقص اور غیر معیاری مصالحہ جات کو تلف کر دیا گیا ہے جبکہ بنوں شہباز ککی میں کارروائی کے دوران 200 لیٹر زائد المعیاد مشروبات برآمد کرلئے گئے ہیں۔

کے پی کے فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ کوہاٹ میں ناقص صفائی پر چکن شاپ سیل، سوات، ہنگو اور ضلع خیبر میں 90 کلو ناقص چائے کی پتی تلف کی گئی۔ اپر کرم میں 260 کلو مضر صحت مصالحہ جات تلف کردیئے گئے ہیں۔