اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کر لیا، آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کروز میزائل بابر کی رینج 450 کلو میٹر ہے، میزائل سمندر ،زمین، فضا پر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کروز میزائل بابر کی رینج 450 کلو میٹر ہے، میزائل سمندر، زمین، فضا پر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہوں نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بابر کروز میزائل جدید ترین ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل سے لانچ کیا گیا، چئیرمین نیسکام، کمانڈر آرمی اسٹریجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے تجربہ دیکھا اور ایس پی ڈی کے سینئیر حکام، سائنسدان اور انجنئیرز بھی موجود تھے۔
چیئرمین نیسکام نے آرمی اسٹرٹیجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں کوسراہا۔