‏حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

‏حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد( پبلک نیوز) حکومت اور تحریک لبیک پاکستان( ٹی ایل پی) میں معاملات طے پا گئے، تحریک لبیک کے رہنماؤں کے فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے نام نکال دیئے جائیں گے۔

معاہدے کے مطابق تحریک لبیک کے رہنماؤں کے فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے نام نکال دیئے جائیں گے، معاہدے کی شقوں کو 20 اپریل تک پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا۔ 20 اپریل سے قبل کسی بھی فریق کی خلاف ورزی پرمعاہدہ منسوخ تصورہوگا اور وزیراعظم عمران خان معاہدے کا اعلان کریں گے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کردی انہوں نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کی شوریٰ نے حکومت کے ساتھ اچھے انداز میں بات کی، تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے ہمارا موقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے،  دو روز مسلسل تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات ہوئے۔

معاہدے کے متن کے مطابق فیصلے پارلیمنٹ کی منظوری سے طے پائیں گے، معاہدے پر وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور وزیر داخلہ شیخ رشید نے دستخط کئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔