افغانستان سے دہشت گردوں کا پاکستان پر راکٹ حملہ، معصوم بچہ شہید

افغانستان سے دہشت گردوں کا پاکستان پر راکٹ حملہ، معصوم بچہ شہید

راولپنڈی (پبلک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں نے پاکستان  پر راکٹ حملہ کر دیا۔ دہشتگردوں کے راکٹ حملے میں 5 سالہ بچہ شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوپہر 2 بج کر 50 منٹ پر باجوڑ کے سیکٹر لاغارئی اور سراکئی میں 5 راکٹ داغے گئے۔ دہشتگردوں کے راکٹ حملے میں 5 سالہ بچہ شہید ہوا۔ شہید بچے کا تعلق باجوڑ کے علاقہ مومند سے تھا۔

حملے میں 1 بچی سمیت 7 افراد زخمی کے زخمی ہونے کی اطلاعات دی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف تواتر سے استعمال ہو رہی ہے۔ باجوڑ کے سرحدی علاقوں میں کی جانے والی دہشت گردی کی ان کوششوں کا نشانہ شہری آباد ہوتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔