لندن: 99 سالہ خاتون کو اس کے نگہبان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب خاتون کے رویے سے پریشان گھر والوں نے اس کے کمرے میں خفیہ کیمرہ لگا دیا۔ عدالت نے اس شخص کو عصمت دری سمیت کئی الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ اس واقعہ کے بعد متاثرہ خاندان صدمے میں ہے۔ متاثرہ خاندان کے افراد کا کہنا تھا کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ کوئی ایک بیمار، 99 سالہ عورت کی عصمت دری کیسے کر سکتا ہے؟ 'مرر' کی رپورٹ کے مطابق 48 سالہ فلپ کیری کی ناروا حرکتیں کیمرے میں قید ہوگئیں، جس کے بعد خاتون کے اہل خانہ نے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ متاثرہ شخص ڈیمنشیا (دماغی عارضہ) کا مریض تھا اور علاج کے لیے بلیک پول کیئر ہوم میں مقیم تھا۔ گزشتہ کچھ دنوں سے خاتون کا برتاؤ سے کے ساتھ عجیب و غریب تھا اور وہ کسی کو اپنے قریب نہیں آنے دیتی تھی، اگر کوئی اسے چھوتا تو وہ گھبرا جاتی تھی۔ یہاں تک کہ وہ گھر والوں کو وہاں سے جانے کے لیے کہتی تھی۔ خاتون کے ایک رشتہ دار نے کہا، 'بزرگ خاتون کے رویے میں اس اچانک تبدیلی سے ہم سب پریشان تھے۔ ہم جاننا چاہتے تھے کہ اس کی وجہ کیا ہے تو ہم نے اس کے کمرے میں خفیہ کیمرہ لگا دیا۔ بعد میں جب ہم نے فوٹیج دیکھی تو ہم حیران رہ گئے۔ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک بوڑھی اور بیمار عورت کے ساتھ ایسا کچھ ہو سکتا ہے۔ فوٹیج اور فرانزک شواہد کی بنیاد پر فلپ کیری کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ متاثرہ خاندان نے عدالت کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ دوسروں کی زندگیاں برباد نہیں کر سکے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے ایسے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے، جن کے اپنے کسی کیئر ہوم میں دوسروں کی دیکھ بھال میں ہیں۔