ویب ڈیسک: لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو چوک کے قریب دو گروہوں میں ووٹ دینے کے معاملے پر تصادم سے اے ایس آئی سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو میں ووٹ دینے کے معاملے پر دو گروپوں کی لڑائی پرتشدد واقعہ میں تبدیل ہوگئی ، دونوں گروپوں کی جانب سے فائرنگ اور لاٹھیوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔
واقعہ میں ڈی ایس پی اور اے ایس آئی سلطان شاہ شہری حسن چانڈیو اور عمران ڈہانی شدید زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن اے ایس آئی سطان شاہ شہری حسن چانڈیو اور عمران ڈہانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ رات دیر سے شروع ہوا اور علاقہ میدان جنگ بن گیا،علاقے میں تاحال صورتحال کشیدہ ہے، پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔