نیویارک فیشن ویک میں ماڈلز کے جلوے

نیویارک فیشن ویک میں ماڈلز کے جلوے
کیپشن: نیویارک فیشن ویک میں ماڈلز کے جلوے

ویب ڈیسک: نیویارک فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے،خوبرو ماڈلز نے دلکش ڈیزائن کے ملبوسات پہن کر ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے۔

تفصیلا ت کے مطابق مختلف ڈیزائنرز نے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش سے سماں باندھ دیا،جدید طرز کے ملبوسات کو حاضرین نے بھی خوب پسند کیا اور داد دی۔ایک ماڈل کی ریمپ پر واک کے دوران جوتی اترجانے کا واقعہ بھی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
امریکہ کے شہر نیویارک میں جاری فیشن ویک میں دنیا بھر سے معروف ڈیزائنرز اپنے ملبوسات پیش کر رہے ہیں۔ فیشن شو میں درجنوں برانڈز نے حصہ لیا ہے۔

Watch Live Public News