ویب ڈیسک: مقبول اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی ریپر و گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے آنے والے گانا کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں فنکاروں نے بھارتی میوزک لیبل ٹی سیریز کے بینر تلے بننے والے گانے ’جٹ مکھما‘ میں ایک ساتھ جلوے بکھیرے ہیں۔
مذکورہ گانا ہنی سنگھ کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے میوزک ایلبم ’گلوری‘ کا حصہ ہے اور اب مذکورہ ایلبم کے گانے کی ویڈیو کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
جاری کیے گئے ٹیزر میں مہوش حیات کو انتہائی بولڈ انداز میں ہنی سنگھ اور اس کے ساتھیوں کے ہمراہ پرتیعش ہوٹل کے ریڈ کارپٹ پر چلتے دکھایا گیا ہے۔
ٹیزر کو جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گانے کو 8 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا، گانے میں مہوش حیات کو گلوکار کی محبوبہ کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔
مذکورہ گانے سے مہوش حیات پہلی بار بھارتی میوزک انڈسٹری میں جلوے بکھیریں گی، اس سے قبل وہ امریکی ویب سیریز سمیت دیگر عالمی منصوبوں میں کام کر چکی ہیں۔
مہوش حیات نے اپریل 2024 میں ہی بتا چکی تھیں کہ وہ جلد ہی ہنی سنگھ کے ساتھ گانے میں دکھائی دیں گی۔
ابتدائی طور پر جنوری 2024 میں مہوش حیات اور ہنی سنگھ کی دبئی میں ملاقات کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جس پر اداکارہ پر تنقید بھی ہوئی لیکن بعد ازاں اداکارہ نے بھارتی گلوکار کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کی تھی۔
مہوش حیات نے بتایا تھا کہ وہ نہ صرف ہنی سنگھ کے ساتھ گانے میں جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی بلکہ وہ آواز کا جادو بھی جگاتی دکھائی دیں گی لیکن مذکورہ گانے میں وہ صرف جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی۔
سوشل میڈیاصارفین کا کہنا ہےکہ مہوش حیات کی آنکھوں پر کیسا پردہ پڑ گیا کہ ایک گانے کے لیے سب اتارنے پر تل گئیں، اور ابھی تو گانے کا صرف ٹیزر آیا ہے خدا جانے مکمل گانے میں جانے کیا کیا اتاریں گی. اس وقت سوشل میڈیا پر مہوش حیات کے لباس کو لیکر شدید تنقید ہورہی ہے پھر حکومت ایسی اداکاروں کو پاس بلاکر میڈل سے نواز دیتی ہے.