پاکستان کی صومالیہ میں فوجی اڈے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت 

پاکستان کی صومالیہ میں فوجی اڈے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت 

(ویب ڈیسک ) پاکستان نے   صومالیہ میں فوجی اڈے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت  کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ  کا کہنا ہے کہ   پاکستان متحدہ عرب امارات کے فوجی ٹرینرز اور زیر تربیت صومالیہ کے فوجیوں کے خلاف کل کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، ہم متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومتوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت پیش کرتے ہیں۔

  دفتر خارجہ کے ترجمان نے  کہا کہ تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے،   پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت صومالیہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

Watch Live Public News