عالمی درجہ بندی میں جاپان کا پاسپورٹ ایک بار پھر دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے سال 2023 کے لئے بہترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی ہے ۔فہرست کے مطابق دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی درجہ بندی میں 193 ویزا فری منازل کے ساتھ جاپانی پاسپورٹ سال 2023 کے لیے بہترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے ۔صرف 8 ویزا فری اور 36 ویزا آن ارئیول کے ساتھ پاکستان فہرست میں 106 ویں نمبر پر ہے ۔ ہینلے انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کا پاور رینک 93 ہے، پاکستانی شہریوں کو دنیا کے 153 ممالک کے لیے ویزا درکار ہے، بہترین پاسپورٹس میں سنگاپور اور جنوبی کوریا دوسرے ،جرمنی اور سپین تیسرے نمبر پر اور فن لینڈ،اٹلی اور لکسمبرگ ہینلے بیسٹ پاسپورٹ انڈیکس میں چوتھے نمبر پر ہیں ۔ آسٹریا،ڈنمارک، ہالینڈ اور سویڈن پانچویں نمبر پر فرانس، آئرلینڈ،پرتگال اور برطانیہ کے پاسپورٹس کا چھٹا نمبر ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیلجیئم، نیوزی لینڈ، ناروے، سوئٹزرلینڈ، امریکہ اور جمہوریہ چیک فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے ۔ آسٹریلیا، کینیڈا، یونان اور مالٹا آٹھویں جبکہ ہنگری اور پولینڈ کا نواں نمبر ہے ۔ لیتھوانیا اور سلواکیہ بھی 183 ویزا فری منازل کے ساتھ ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ۔ رپورٹ کے مطابق بدترین پاسپورٹس میں پاکستان کے بعد شام،عراق اور افغانستان کا نمبر ہے ۔