لاہور :کتے کے کاٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

لاہور :کتے کے کاٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق
لاہور(پبلک نیوز)‌صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع لیاقت آباد کے علاقے یاسمین پارک میں کتے کے کاٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا. علاقہ مکینوں کی جانب سے واقعہ پر انتظامیہ سے ایکشن لینے کا مطالبہ سامنے آیا ہے. تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز شہر کے یاسمین پارک میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے ایک چھ سالہ لڑکے کی موت ہوگئی۔اس لڑکے کے والد نے بتایا کہ اس کا بیٹا بلال پارک میں کھیل رہا تھا جب ایک آوارہ کتے نے اس کی گردن پر کاٹ لیا۔ لڑکا اسپتال جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ کمشنر لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اینڈ چیف کارپوریشن لاہور سے معاملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔