پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،11جولائی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،11جولائی ، 2021
آدھی دہائی سے افغانستان میں جنگ جاری ہے، ایک سلجھا ہوا طالبان جنم پاچکا ہے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں طالبان سے مذاکرات کرنا نا صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی ضرورت ہے، اپوزیشن صرف ٹی وی پر کشمیر کا کیس لڑ رہی ہے، عمران خان پوری دنیا میں کشمیر کا کیس لڑے گا، کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت بننے جارہی ہے، تحریک انصاف قومی جماعت ہے اور پاکستان کی فوج قومی فوج ہے۔ آزاد کشمیر میں انتخابات کی گہما گہمی جاری، مریم نواز آج آزاد کشمیر کی تحصیل ہٹیاں بالا میں جلسے سے خطاب کریں گی، ایل اے 32 ہٹیاں بالا وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا حلقہ ہے، تیاریاں مکمل، کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کشمیر سے ہمارا رشتہ بہت پرانا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر امریکا روانہ ہوگئے، 8 روزہ قیام کے دوران اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان، بلاول بھٹو دو الگ الگ کانفرنسز میں شرکت بھی کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پہلے ہی نجی دورے پر امریکا میں ہیں، بلاول امریکا سے واپسی پر دوبارہ آزاد کشمیر میں الیکشن مہم کے لیے جائیں گے۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو کو کشمیر کی تاریخ کا پتا ہی نہیں، دونوں نے آج تک پاکستان کے لیے کیا کیا ہے؟ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری بلاول بھٹو اور مریم نواز پر برس پڑے، کہا دونوں نے کبھی ایک روپیہ نہیں کمایا، کبھی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر نہیں کیا، سونے کا چمچہ منہ میں لے کر آنے والے اپنے ابوؤں کی کرپشن بچانے نکلے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 4 فیصد تک پہنچ گئی، چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار نو سو اسی نئے کیس رپورٹ، وبا سے مزید 27افراد انتقال کرگئے، مجموعی اموات کی تعداد 22ہزار 582ہوگئی، ایکٹو کیسز کی تعداد 37ہزار 499تک پہنچ گئی۔

Watch Live Public News