ڈھاکہ ( ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش میں را نی نامی دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ، جو صرف 51 سینٹی میٹر لمبی ہے اور جس کا وزن صرف 26 کلو گرام ہے ، اس گائے کی جسا مت کسی بھی کتے سے بھی چھوٹی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں دارالحکومت ڈھاکہ کے جنوب میں واقع ایک گائوں میں ایک گائے کی موجودگی کا پتہ چلا ہے جس کسی کتے بھی سے چھوٹی ہے اور اس کے مالک کا یہ دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہے اور اس نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس کا نام درج کروانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ بنگلہ دیش میں دنیا کی سب سے چھوٹی گائے کی موجودگی کی خبر سن کر ملک بھر سے ہزاروں افراد اس گائوں کا رخ کر رہے ہیں اور اس گائے کے ساتھ تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں ، گائوں میں اس گائے کی وجہ سے ایک جشن کا سماں ہو گیا ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد وہاں پر موجود ہے۔ یاد رہے کہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس وقت دنیا کی سب سے چھوٹی رجسٹرڈ گائے بھارت کی ریاست کیرالہ میں ہے جس کی لمبائی 61 سینٹی میٹر ہے تاہم اگلے تین ماہ میں معلوم ہو سکے گا کیا بنگلہ دیش کی رانی انڈیا کی اس گائے کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہو سکتی ہے یا نہیں؟۔