عمران خان ضمنی الیکشن کے بعد اہم اعلان کرسکتے ہیں، شیخ رشید

عمران خان ضمنی الیکشن کے بعد اہم اعلان کرسکتے ہیں، شیخ رشید
راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان ضمنی الیکشن کے بعد اہم اعلان کرسکتے ہیں۔سب مل کر ملک کو سری لنکا بننے سے بچائیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ حکمرانوں کا اپنا خاندان بھی ایک پیج پر نہیں ہے،اہم فیصلے پرنوازشریف ایک طرف اور شہباز،زرداری اور فضل الرحمن دوسری طرف ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ اگرصاف اورشفاف الیکشن ہوئے اور جھرلو نہ پھرے تو ملک کے لیے بہتر ہوگا۔ عمران خان ضمنی الیکشن کے بعد اہم اعلان کرسکتے ہیں،سب مل کر ملک کو سری لنکا بننے سے بچائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔