اویس لغاری نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا

اویس لغاری نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا
لاہور: ( پبلک نیوز) اویس لغاری نے استعفی وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو بھجوا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اویس لغاری نے وزارت سے استعفی دے دیا ہے، اویس لغاری نے اپنا استعفی ٰ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو بھجوا یا۔اس حوالے سے اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی ٰ دے رہا ہوں۔ خیال رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیا تھا،خواجہ سلمان رفیق نے ذاتی وجوہات کی بنا پر صوبائی وزارت سے استعفیٰ دیا تھا۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزارت سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دے رہا ہوں، میں پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔