پنجاب میں 13 سے17 جولائی کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب میں 13 سے17 جولائی کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
لاہور: پنجاب میں 13 سے17 جولائی کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون ہوائیں 12 جولائی کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونگی، 12 جولائی سے17 جولائی کےدوران لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گوجرانوالہ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، قصور اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہناہے کہ سرگودھا ، میانوالی،خوشاب ،حافظ آباد اور شیخوپورہ میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے، فیصل آباد، جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کا امکان ہے ۔ ڈی جی خان، ملتان ، راجن پور، بھکر، لیہ اور کوٹ ادو میں بھی بارش کا بھی امکان ہے، اسی دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس حوالے سے ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کہا ہے کہ تمام ادارے اور صوبہ بھر کی انتظامیہ انتظامات مکمل رکھے اور الرٹ رہے۔ ریسکیو ریلیف ٹیموں کو متحرک کیا جائے اور شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔