ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم

ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم

لاہور ( پبلک نیوز) آج ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج شام اور رات کے اوقات میں بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں بادل برسنے کا امکان بھی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

دوسری جانب حکومت سندھ نے خشک سالی کاخدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ محکمہ ری ہبیلی ٹیشن پراونشل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نے خشک سالی کا دوسرا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ری ہبیلی ٹیشن پراونشل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی مقصود سومرو کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 3جون کوبھی خشک سالی کاالرٹ جاری کیاجاچکاہے۔ سندھ اوربلوچستان میں خشک سالی پریشان کن حد تک بڑھ رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔