’انٹرنیٹ ڈیٹا پر کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگے گا‘

’انٹرنیٹ ڈیٹا پر کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگے گا‘

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ایف ای ڈی لیوی کی منظوری نہیں دی اور وفاقی کابینہ کی جانب سے یہ تجویز منظور نہیں کی گئی۔

وفاقی وزیر برائے انرجی حماد اظہر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں انٹرنیٹ پر ایف ای ڈی لیوی کو شامل نہیں کیا گیا۔ یہ محض تجویز ہے جو پارلیمان میں منظوری کے لیے پیش کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ موبائل فون صارفین پر 100 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی۔ انٹرنیٹ کے استعمال پر ایک جی بی کے استعمال پر 5 روپے ایف ای ڈی عائد کرنے کی تجویز بھی بجٹ تقریر میں سامنے رکھی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔