بلاول بھٹو کی شام میں پھنسے پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی یقینی بنانے کی ہدایت

بلاول بھٹو کی شام میں پھنسے پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میں فلائٹ آپریشن کی معطلی کے سبب پھنسے پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی یقینی بنانے کی ہدایت ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے شام میں فلائٹ آپریشن کی متعطلی کے باعث پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی فوری واپسی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں دمشق ائیر پورٹ کو شدید نقصان کے سبب فلائیٹ اپریشن معطل ہوا،فلائیٹ آپریشن کے سبب زیارتوں پر گئے 160 پاکستانی شام میں محصور ہوگئےہیں۔شام میں پھنسے تمام پاکستانیوں سے سفارت خانہ کا رابطہ قائم ہے، پاکستانی سفارت خانہ کے مطابق تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی کے جلد انتظامات مکمل کرلیئے جائینگے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔