فیچ کے مطابق بجٹ پیش ہونے پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے موجودہ پروگرام کا جائزہ ختم ہونے کا امکان ہے۔ سربراہ فیچ کرسجنیس کرسٹینز نے کہا ہے کہ فی الحال پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی کی توقع نہیں ہے، چند ماہ میں انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپیہ مستحکم رہا ہے۔ سربراہ فیچ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر پر بھی دباؤ کم ہوا جس سے روپے کی قدر میں مزید کم کی توقع نہیں ہے، اگرچہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہونے کے امکانات بہت کم ہوتے جارہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام جون میں ختم ہورہا ہے اور اکتوبر میں انتخابات کے باعث فوری پیشرفت کا امکان نہیں ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال روپے کی قدر میں 21 فیصد تک کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی آئی ایم ایف کی قسط وصول نہ ہونے پر متبادل پلان کا بھی اظہار کر چکے ہیں۔