بڑی عیدسے قبل سرکاری ملازمین اور پینشنرز کیلئے خوشخبری

بڑی عیدسے قبل سرکاری ملازمین اور پینشنرز کیلئے خوشخبری
کیپشن: Employees & pensioners
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالی سال 24-2023 کا اقتصادی سروے جاری کردیا،مالی سال 2024- 25 کے بجٹ میں وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی سروے پیش کرتے کہا گاڑیوں کی مینوفیکچرنک میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، کاروں کی مینوفیکچرنگ میں 36 اعشاریہ 6 فیصد کی کمی ہوئی، مجموعی مینوفیچکرنگ میں 45 فیصد کی کمی ہوئی، بسوں کی مینوفیکچرنک میں 51 فیصد کی کمی ہوئی،ٹرک مینوفیکچرنگ میں 27 فیصد،رواں سال گنے کی پیداوار میں 0.4 فیصد کمی ہوئی،رواں مالی سال لائیو سٹاک کی گروتھ 3.89 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ کے لئے27 ارب 43 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی، اگلے مالی سال وفاق اور صوبے ملکر ترقیاتی منصوبوں پر 3792 ارب روپے خرچ کریں گے، رواں مالی سال کے مقابلے میں مجموعی قومی ترقیاتی بجٹ میں 1012 ارب روپےکا اضافہ کیا گیا ہے۔

آئی ٹی سکٹرمیں ڈیجیٹل اکانومی میں اضافےکے منصوبے پر ساڑھے تین ارب خرچ ہوں گے، کراچی میں آئی ٹی پارک کے قیام کے پرانےمنصوبہ کے لئے 6 ارب 78 کروڑ مختص کے جانے کا امکان ہے، اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک کے منصوبہ کے لئے 9 ارب 92 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، وزیراعظم کے آئی ٹی اسٹارٹ اپس منصوبے کے لئے 1ارب 80 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافے کا امکان ہے، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 10 سے 15 فیصد اضافہ متوقع ہے، چھوٹے سرکاری ملازمین اور پینشنرز  کو زیادہ ریلیف ملنے کا امکان ہے، نئے بجٹ میں نان فائلرز کے لئے ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا جانے کا امکان ہے، سالانہ انکم ٹیکس کی چھوٹ حد 6 سے بڑھا کر 9 لاکھ کرنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں ڈومیسٹک فرٹیلائزر پیداوار میں 17.3 فیصد اضافہ ہوا،رواں سال فرٹیلائزر امپورٹس میں 23.7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا،رواں مالی سال 8 ارب40 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں،درآمد پیٹرول،ڈیزل،خام تیال بیرون ملک سے منگوایا گیا،پیٹرول مصنوعات کی درآمد میں16 اعشاریہ7 فیصد کی کمی ہوئی۔

رواں مالی سال میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ملک میں ایک سال کے دوران ایک لاکھ گدھے بڑھ گئے،گدھوں کی تعداد 58 سے بڑھ کر 59 لاکھ تک پہنچ گئی،گزشتہ مالی سال ملک میں گدھوں کی تعداد 58 لاکھ تھی،سال 2021-22 میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ تھی، دو سال میں گدھوں کی تعداد میں دو لاکھ کا اضافہ ہوا،رواں مالی سال مویشیوں کی تعداد میں 20لاکھ کا اضافہ ہوا۔

 رواں سال ملک میں مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 75لاکھ ہوگئی، گذشتہ مالی سال مویشیوں کی تعداد پانچ کروڑ 55 لاکھ تھی،رواں مالی سال بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ کا اضافہ،ملک میں رواں سال بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ ہوگئی۔

Watch Live Public News