اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد(پبلک نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

موسم کا حال بتانے والے محکمے کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد میں بعض مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ راوالپنڈی، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، بھکر، خوشاب، سرگودھا میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جھنگ اور فیصل آباد میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی متوقع ہے۔ ملتان اور ڈی جی خان میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔ کے پی میں ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد کوہستان، بو نیر، شانگلہ، پشاور، چارسدہ ،مردان، صوابی، سوات، مالاکنڈ، دیر، چترال، ڈی آئی خان، بنوں کرم، کوہاٹ اوروزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، کوہستان، بو نیر، شانگلہ، سوات، مالاکنڈ اور دیر میں بعض مقامات پر مو سلادھار بارش کی توقع ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

کوئٹہ، ژوب، سبی، چمن اور قلعہ سیف اللہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر مو سلادھار بارش کی توقع ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔