پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، سرمایہ کار محتاط

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، سرمایہ کار محتاط

کراچی (پبلک نیوز) مسلسل چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 911 پوائنٹس کی شدید مندی سے 43 ہزار کی سطح بھی برقرار نہ رہ سکی۔

تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس 2.09 فیصد کمی سے 42779 کی سطح پر بند ہوا۔ 4 روز میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 3050 پوائنٹس کی شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔ چار روز میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 480 ارب روپے کمی ہوگئی۔

معاشی ماہرین ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سرمایہ کار محتاط نظر آرہے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔