اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس کانیا ریکارڈ

PSX
کیپشن: PSX
سورس: google

 ویب ڈیسک  :عید کی چھٹیوں کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ۔ ہنڈرڈانڈیکس پہلی بار 78 ہزار کی سطح عبور کر گیا ۔

 رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی ہوئی ہے  ہنڈریڈ انڈیکس  میں 1315 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح 77 ہزار227 پر پہنچ گبا۔ 

اسٹاک مارکیٹ نے نئی  بلند ترین سطح 78 ہزار 890 پوائنٹس قائم کر لی ۔ ہنڈرڈانڈیکس 2094 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 801 پوائنٹس پر بند ہوا  رپورٹ کے مطابق دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔

 256 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 133 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 45 کروڑ 19 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔

کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں 20 ارب 64 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,890 جبکہ کم ترین سطح 76,896 پوائنٹس رہی ۔

Watch Live Public News