عمران خان نے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلیے تھے: شاہد آفریدی

عمران خان نے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلیے تھے: شاہد آفریدی

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ملکی صورتحال پر پر بات کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کچھ زیادہ بڑے وعدہ کر لیے تھے.

سابق کپتان شاہد آفریدی کی عمران خان پر دبے لفظوں میں تنقید ، کہا وزیراعظم عمران خان نے الیکشن سے پہلے عوام سے کچھ زیادہ ہی بڑے وعدے کرلیے تھے، انہیں پہلے ہوم ورک کرنا چاہیے تھا اور مخلص ٹیم کے ساتھ آنا چاہیے تھا، عمران خان کو وعدے پورے کرنے کے لئے 10 سے 15 سال کا وقت درکار ہو گا.

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسی بات نہیں کہ حکومت نے کچھ نہیں کیا تاہم حکومتی ٹیم اپنے کاموں بارے ٹھیک سے بتا نہیں پارہی۔شاہد آفریدی نے سیاست میں آنے کا عندیہ بھی دیا ، ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں کہیں گے کہ سیاست میں نہیں آئیں گے ورنہ یوٹرن کا الزام لگے گا. شاہد آفریدی نے کہا کے پی ایل کا ٹیلنٹ پی ایس ایل اور پاکستان ٹیم کا حصہ بنے گا، کے پی ایل کا حکومت کی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے. 2 نئی فرنچائزز کی کے پی ایل میں شمولیت اس کی مقبولیت کی دلیل ہے۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔