آسکر ایوارڈز2024 :فلم ’’ اوپن ہائیمر’’ 7 ایوارڈز کے ساتھ سرفہرست

open hiemer
کیپشن: open hiemer
سورس: google

ویب ڈیسک :آسکر 2024 کے فاتحین کا اعلان کردیاگیاہے۔ لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں 96ویں اکیڈمی ایوارڈز کا انعقاد کیاگیاہے۔ کرسٹوفر نولان کی فلم اوپن ہائیمر اس سال نامزدگیوں میں چھائی رہی۔ اس فلم کو 13 نامزدگیاں ملی ہیں جن میں اس فلم کو سات آسکرایواڈز حاصل ہوگئے ہیں۔

اکیڈمی ایوارڈز دنیا میں سب سے مشہور ایوارڈز کی تقریبات میں سے ایک ہے۔ ہر اسٹار آسکر جیتنے کا خواب دیکھتا ہے۔ 96 ویں اکیڈمی ایوارڈز کا انعقاد 10 مارچ 2024 کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں ہوا ۔

اوپن ہائیمر نے سب سے زیادہ نامزدگیاں  حاصل کررکھیں تھیں۔تقریب کی میزبانی اس مرتبہ معروف کامیڈین جمی کمل نے کی  جو اس سے قبل تین بار آسکرز کی میزبانی کر چکے ہیں۔

ن 2022 کی ایوارڈ تقریب میں میزبان کرس روک کو تھپڑ رسید کرنے والے اداکار ول اسمتھ ان فن کاروں میں شامل نہیں ہوں گے جن کی تقریب میں شرکت پر انتظامیہ نے 10 سال کی پابندی لگا رکھی ہے۔

اس بار نامزدگیوں میں سب سے زیادہ توجہ اوپن ہائیمر پر ہے۔ کلیان مرفی اسٹارر فلم کو 13 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔ Poor Things نے 11 نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ باربی اینڈ کلرز آف دی فلاور مون سمیت کئی فلموں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ہندوستانی نژاد کینیڈین فلم ساز نشا پاہوجا کی ٹو کِل اے ٹائیگر آسکر کے لیے نامزد کی گئی ہے۔

اکیڈمی ایوارڈز کو سال کی سب سے بڑی ایوارڈ تقریب کہا جاتا ہے اور اس کا انتطار دنیا بھر کے ناظرین کو رہتا ہے۔ اس میں ایوارڈ جیتنے والے فن کاروں کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوتی ہے جب کہ شکست کھانے والوں کو اکیڈمی ایوارڈ نامنی یعنی اکیڈمی ایوارڈ میں نامزد ہونے والوں کی فہرست میں جگہ مل جاتی ہے۔

بہترین اداکار

کلین مرفی- اوپن ہائمر (فاتح)
کول مین ڈومینگو- رسٹن
پال جیامٹی- دی ہولڈوورس
بارڈلی کوپر- میسٹرو
جیفری رائٹ- امیرکن فکشن

بہترین اداکارہ

ایما سٹون- پئر تھنگس (فاتح)
سینڈرا ہلر ایناٹمی آف اے فول
کیری مولیگن- میسٹرو
اینٹے ویننگ- نایاڈ
للی گلیڈسٹون- کلرس آف دی فلاور مون

 بہترین ہدایت کار (ڈائریکٹر)

کرسٹوفر نولن- اوپن ہائمر (فاتح)
مارٹن اسکارسیسی- کلرس آف دی فلاور مون
یارگوس لونتھیماس- پوور تھنگز
جوناتھن گلیجر- دی زون آف انٹریسٹ
جسٹن ٹریٹ- ایناٹومی آف اے فال

ہالی وڈ کے معروف اداکار جان سینا بیسٹ کاسٹیوم ڈیزائن کا ایوارڈ دینے برہنہ حالت میں آسکر اسٹیج پر پہنچ گئے۔

جان سینا نے کہا کہ میں ایک طرف تو ملبوسات کی اہمیت اجاگر کرنا چاہتا تھا اور دوسری طرف یہ بھی بتانا چاہتا تھا کہ مردوں کا جسم تمسخر اڑانے کے لیے نہیں ہوتا۔

جان سینا ایک بڑا لفافہ ’زیبِ تن‘ کیے ہوئے اسٹیج پر پہنچے۔ مکمل برہنگی سے بچنے کے لیے اس لفافے کو پکڑے رہنا لازم تھا۔ جان سینا کے لیے ایوارڈ جیتنے والے کا نام بتانے کی خاطر چھوٹا لفافہ کھولنا انتہائی دشوار ہوگیا۔

1974 میں بھی ایک مرد نے ایسی ہی حالت میں اسٹیج پر آکر آسکر ایوارڈز کی تقریب کو خاصا بے مزا کردیا تھا۔

بہترین لباس، بہترین میک اپ اور بہترین پروڈکشن ڈیزائن کے ایوارڈز Poor Things نے جیت کر دھوم مچادی۔