مریم نواز سےملکر خوشی ہوئی، پنجاب کو اچھا لیڈر مل گیا:کینیڈین ہائی کمشنر

کیپشن: مریم نواز سےملکر خوشی ہوئی، پنجاب کو اچھا لیڈر مل گیا:کینیڈین ہائی کمشنر

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پاکستان میں تعینات کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکینلینLeslie Scanlon  نے  ملاقات  کی ہے۔ ملاقات میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان ریجن نیل سٹیوارڈ ،  فرسٹ سیکرٹری علیشا سوسا اورٹریڈ کمشنر علی خان بھی شامل تھے ۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو کینیڈ ا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکنلین نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔  کینیڈین ہائی کمشنر نے مریم نوازشریف کی وزارت اعلی کو پنجاب کے عوام کےخوش کن تبدیلی قرار دیا۔ ملاقات میں کینیڈا اورپنجاب کے درمیان معاشی تعلقات کے فروغ کے امکانا ت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کینیڈا کی اعلی تعلیمی اداروں میں پنجاب کے طلباء کے لئے سکالر شپ بڑھانے کا جائزہ  لیا گیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ معاشی تعلقات کو بلند ترین سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔ کینیڈامیں مقیم سکھ کمیونٹی کو درشن اور مذہبی سیاحت کیلئے آمد پر خیر مقدم کیا جائے گا۔  کینیڈین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ملکر خوشی ہوئی، پنجاب کو اچھا لیڈر مل گیا۔

کور کمانڈر لاہور کی وزیر اعلی مریم نواز شریف سے ملاقات

کور کمانڈر لاہور کی وزیر اعلی مریم نواز شریف سے ملاقات ہوئی،وزیر اعلی اور کور کمانڈر کے درمیاں باہمی دلچسپی اور رمضان سیکورٹی پر بات ہوئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس 

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا،شہریوں کی سہولت کیلئے ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب میں 20ہزار الیکٹرک بائیکس اور 657ماحول دوست اربن بس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اصولی منظوری دیدی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کے لئے ایڈوانس کی رقم  کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے  کہا کہ عوام کی تکلیف کا ازالہ حکومت کی ذمہ داری ہے،عوام معاشی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ، حکومت کو بوجھ اٹھا نا ہو گا۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر تحصیل میں طالبات کے لئے سکول بس پراجیکٹ تیار کرنے کا حکم دیدیا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں لاہور ، راولپنڈی ،فیصل آبا د اور بہاولپور سمیت دیگر شہروں میں ڈیزل ہائبرڈ ری جنریٹڈ بسیں چلائی جائیگی۔9مئی سے بائیک پراجیکٹ لانچ ہوگا، مئی میں ہی ڈیلوری شروع ہو جائے گی۔

بڑے شہروں میں آمد ورفت کی بہترین سہولتوں کیلئے 657بسوں کی فراہمی کے پلان منظور،وزیر ٹرانسپورٹ کو مانیٹرنگ کی ہدایت  کردی گئی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید،وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری،وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبر خان ،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکرٹری فنانس،ایم ڈی ٹی پی آر اے،صدر بینک آف پنجاب، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے سی ای او، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-11/news-1710145665-1233.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-11/news-1710145665-1233.mp4

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان نگہبان پیکیج کی ڈیجیٹل مانٹیرنگ اور  روزانہ رپورٹ تیار کرکے وزیراعلیٰ آفس کو پیش کر دی گئی جبکہ 10لاکھ سے زائد گھرانوں کو رمضان نگہبان پیکیج کی ترسیل مکمل کر لی گئی ہے۔

 رمضان نگہبان پیکیج کے 64 لاکھ 79ہزار گھرانوں میں سے 48لاکھ 70 ہزار گھرانوں کے نام اور پتہ کی تصدیق بھی مکمل ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر پنجاب بھر میں رمضان نگہبان پیکیج کے لئے مستحق قرار پانے والے 47 لاکھ گھرانوں کی ایڈریس کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

 10روز میں صوبے بھرکے1271 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 417162 مقامات کی چیکنگ کی،10879 دکانداراور تاجر اوور چارجنگ میں ملوث پائے گئے جبکہ 10روز میں اوور چارجنگ کرنے والوں دکانداروں اور تاجروں کو2 کروڑ87لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا اور 755ایف آئی آررجسٹرڈ،2153 گرانفروش کو گرفتار کرلیا گیا۔

صوبے بھر میں گزشتہ روز1271 پرائس مجسٹریٹس نے 2479مقامات پر چیکنگ کی،گرانفروشی پر 16لاکھ 28  ہزار روپے زائد جرمانہ عائد،30ایف آئی آر درج اور 94لوگوں کو گرفتار کیا گیا،ضلع لاہور میں اب تک سب سے زیادہ 75ہزار سے زائد رمضان پیکیج تقسیم کیے گیے۔خانیوال میں دوسرے نمبر پر 70ہزار سے زائد رمضان پیکیج تقسیم ہوئے جبکہ ڈیرہ غازی خان تیسرے نمبر پر، 63ہزار سے رمضان پیکیج کی تقسیم مکمل ہوگئی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز سول سیکرٹریٹ میں موجود ہیں اور مریم نواز کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا،وزیراعلی پنجاب نے اشیا خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے صوبائی وزرا کو اہم ٹاسک سونپ دیے۔

صوبائی وزیر فنانس مجتبی شجاع الرحمان، صوبائی وزیر خوراک بلال یسین،صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری، صوبائی وزیر صنعت شافع حسین، صوبائی وزیر اریگیشن سید عاشق حسین نے بھی شرکت کی جبکہ سیکرٹری صنعت، سیکرٹری خزانہ سمیت اعلی افسران کی اجلاس میں شریک تھے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی صحافیوں سےخصوصی گفتگو 

وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز نےصحافیوں سے سول سیکرٹریٹ میں خصوصی گفتگو  ہوئی۔

صحافی نے سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر نواز شریف کی تصویر پر تنقید کی جارہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں نواز شریف کی حکومت ہے۔رمضان میں پرائس کنٹرول کا کوئی میکنزم موجود نہیں ہے،کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کی ذریعے نظام بنا رہے ہیں،رمضان میں پوری دنیا میں قیمتیں نیچے جاتی ہیں اور ہمارے ہاں بڑھ جاتی ہیں۔رمضان میں عوام کو ریلیف ملے گا۔گورننس کے مسائل کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ٹیم متحرک ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلی مریم نواز کھا نا کھانے  سول سیکرٹریٹ کے ایگزیکٹو میس میں پہنچ گئیں۔پرویز رشید ،مجتبی شجاع الرحمٰن بھی مریم نواز کے ہمراہ ہیں جبکہ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر بھی وزیر اعلی کے ہمراہ ہیں۔